28 اکتوبر، 2012، 11:19 AM

امریکہ

امریکہ میں سیاہ فام افراد کے خلاف تعصب میں اضافہ

امریکہ میں سیاہ فام افراد کے خلاف تعصب میں اضافہ

مہر نیوز/ 28 اکتوبر2012ء:ایک سروے کے مطابق امریکی عوام میں سیاہ فام افراد کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بارک اوباما کو 2008ءکے مقابلے میں 5 فیصد کم ووٹ ملیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک سروے کے مطابق امریکی عوام میں سیاہ فام افراد کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بارک اوباما کو 2008ءکے مقابلے میں 5 فیصد کم ووٹ ملیں گے۔ امریکی خبر ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سروے میں سفید فام امریکیوں سے سیاہ فام امریکیوں کے متعلق براہ راست سوالات کیے گئے۔ جس میں 51 فیصد افراد نے تعصب کا اظہار کیا۔ 2008 میں متعصب امریکیوں کی شرح 48 فیصد تھی۔براہ راست سوالات کے علاوہ رجحان ٹیسٹ میں بھی 56 فیصد امریکیوں نے سیاہ فام افراد کے بارے میں نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا۔ 2008 میں ایسے ٹیسٹ میں تعصب کا مظاہرہ کرنے والے امریکیوں کی تعداد 49 فیصد تھی۔ادھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے باراک اوبامہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کو صدارت کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق 1965 کے بعد باراک اوبامہ پہلے صدر ہیں جنھوں نے صحت کے شعبے میں بھرپور اصلاحات کیں۔ اقتصادی کساد بازاری کو روکا اور عراق جنگ کا خاتمہ کیا۔ اس لیے وہ امریکی عوام کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔

News ID 1730238

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha